اسلام آباد( آن لائن) مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی پر ٹیکنیکل رپورٹ بنانے کیلئے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو احکام جاری کر دیے ہیں۔ نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی موجودہ آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی 2016-21 کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے گی۔ مشیر صنعت و تجارت عبد الر زاق دائود نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں۔
ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تجاویز اہم ہوں گی۔ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کو خطرات لاحق ہیں، نئی ماحول دوست پالیسی سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں ماحول کو ا?لودگی سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں گے،نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔