راولپنڈی (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی بیرون ملک جانیوالے مسافروں سے چارجزڈالر کے بجائے پاکستانی روپوں میں وصول کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک جانیوالے مسافروں سے 20امریکی ڈالرایئرپورٹ چارجز کی مد میں وصول کئے جاتے تھے۔سی اے اے کے مطابق امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مسافروں کو اس کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا تھا۔سی اے اے کے مطابق بیرون ملک جانیوالے
مسافروں پر ایئرپورٹ چارجزصرف2800سو روپے وصول کئے جائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ چارجز فکس کرنے کے حوالے سے تمام ایئرلائنوں کو آگاہ کردیا گیا ،تمام ایئرلائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردیا، تاحکم ثانی اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں سے ڈالر میں نہیں اب صرف پاکستانی کرنسی میں چارجز وصول کئے جائیں گے۔