جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مطالبات کے باجود حکومت کی جانب سے ریر ریٹنگ رجیم کی بحالی کافیصلہ نہ کرنا تشویشناک ہے ، کارپٹ ایسویسی ایشن

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے باجود حکومت کی جانب سے ریر ریٹنگ رجیم کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ نہ کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں برآمدی شعبوںکو سہولیات اور مراعات دی جارہی ہیں۔

جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،قالینوں کی مقامی سطح پر کوئی فروخت نہیں او ریہ سو فیصد برآمدی انڈسٹری ہے ، جن مصنوعات کی ریٹیل میںفروخت ہو رہی ہے اسے ضرور دائرے میں لایا جائے ۔ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، میجر (ر) اختر نذیر ، اکبر ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں رواں سال منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اعجاز الرحمان نے شرکاء کو نمائش کی تیاریوں اور رابطوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہا کہ حکومت پہلے ہی ریفنڈ کی ادائیگیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور 17فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی کے بعد مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ہو جائے گی اور کاروبار منجمد ہونے کی وجہ سے بیروزگاری بھی پھیلے گی ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ برآمدی شعبے کو متنفر کرنے کی بجائے اس سے مشاورت کر کے پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ گھمبیر صورتحال سے دوچار معیشت کو ترقی مل سکے ۔ اس موقع پر سینئر ممبر ریاض احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زیر ریٹنگ رجیم کے خاتمے اور 17فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے بجائے فائدے کے مزید پیچیدگیاںاور برآمدات کو نقصان ہوگا ۔ ایسے حالات میں سرمایہ کار دوسرے ممالک منتقل ہونے یا مارکیٹ سے اپنا سرمایہ نکالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانچ برآمدی شعبوں ، معاشی ماہرین اور قائمہ کمیٹی کی مخالفت کے باوجود حکومت کی جانب سے زیر ریٹنگ رجیم کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ نہ کرنا قابل تشویش ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…