اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کااجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، میڈیا ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں موذن اور خطیب کے لیے بنائے گئے گھر ملازمین کو الاٹ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آ یا، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ خطباء اور موذن کے لیے اسلام آباد میں چھ گھر بنائے گئے ہیں، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے سے سوال اٹھایا گیا کہ وہ موذن
اور خطیبوں کے گھر سی ڈی اے کے ملازمین کو کیوں الاٹ کر رہا ہے، اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جن کے لیے گھر بنے ہیں ان کو ہی الاٹ ہونے چاہئیں، سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے خطیبوں اور موذن کے لیے بنائے گئے گھر خالی کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ یہ سرکاری گھر خالی کرا کر موذن اور خطیب حضرا ت کو دیے جائیں۔