اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پولی تھین بیگ کے استعمال پر فوری پابندی ، لاہور ہائیکورٹ نے منظوری دیدی

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی پولی تھین بیگ کے استعمال پر فوری پابندی عائد نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت سے پولی تھین بیگ سے متعلق احتیاطی تدابیر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ اگر پولی تھین بیگ پر فوری پابندی لگتی ہے تو صنعت بند ہوجائے گی جس سے معیشت کو نقصان ہو گا۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا ہمیں بتائیں اگر ہم حکم امتناعی جاری نہیں کرتے تو آپ اپنے طور پر کیا احتیاطی تدابیر کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے ،تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس سے متعلق پلان ترتیب دیا جائے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کیا پولی تھین بیگز پر پابندی کے لیے قانون پائپ لائن میں ہے ۔ جس پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ جی قانون سازی کے لیے مزید وقت درکار ہے ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ تب تک ہم اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دیتے ہیں کہ کوئی اسے استعمال نہیں کرے گا۔پولی تھین بیگ کا استعمال بڑے پیمانے پر شہریوں کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے استفسار کیا کیا کیا اس معاملے پر کوئی اتھارٹی ہے جو پولی تھین بیگ کے معیار کر چیک کر سکے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان میں یہ معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا کہ یہ انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کہ کہ ہمیں احتیاطی تدابیر کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی جائے ، اگر عدالت مطمئن نہ ہو تو اپنا فیصلہ سنا دے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…