ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے خودنمٹ لیں گے،شہبازشریف

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو منصوبہ عوام میں احساس محرومی کو دور کرے گا۔پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کاکہنا تھا کہ نظام میں موجود خرابیاں دور کئے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، ملک کی اشرافیہ امپورٹڈ گاڑیاں سرکاری اخراجات پر چلاتی ہے لیکن عام آدمی کو ہر میدان میں کوئی سہولت نہیں ملتی، جس کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہورہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ میٹرو بس منصوبہ عوام کے احساس محرومی کو ختم کرے گا۔ ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے خود نمٹ لیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آباد لوگوں کے لئے ٹرانسپورٹ نظام پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے قوم کے لاکھوں گھنٹے ضائع ہوتے رہے، اس منصوبے سے ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ایک قومی منصوبہ ہے جو لاہور میٹرو منصوبے سے بھی زیادہ خوب صورت ہے، اس منصوبے کو شفاف طریقے سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اس سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ میٹرو بس میں گرمیوں میں اے سی اورسردیوں میں ہیٹر کی سہولت ہوگی۔ وزیر اعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…