جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم آج بھارت سے ٹکرائے گی،میچ کتنے بجے شروع ہوگا،پاکستان کی فائنل الیون کیا ہوگی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ماہرین کی بڑی پیش گوئی

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف(آج)16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گادونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق

دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مانچسٹر میں بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ شیڈول کے مطابق چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار میں سے دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کھیلنے کیلئے گرین شرٹس کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ماہرین کے مطابق بقیہ میچز میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، کپتان سرفراز احمد نے بھی اعتراف کیا کہ اگر ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو کم سے کم غلطیاں کرنا ہوں گی۔ ماہرین کے مطابق اگلے میچز میں اچھے رن ریٹ کے ساتھ فتح ہی پاکستانی کشتی کو کنارے لگاسکتی ہے، غیر ملکی کوچز اور بڑی تنخواہوں والے سلیکٹرز کی موجودگی میں بھی 15 رکنی ٹیم کی کارکردگی توقعات سے انتہائی کم تر ہے۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹنگ نے چار میں دو میچوں میں مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان 105 کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہوا

جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صف اول کے بیٹسمین سیٹ ہو کر غیر ذمے داری سے اسٹروکس کھیل کر آؤٹ ہوتے رہے۔کسی نے ذمہ داری لے کر میچ کو اختتام تک لے جانے کی کوشش نہیں کی، تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کی کارکردگی بھی اْن کے معیار سے کم تر ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران شعیب ملک کی بیٹنگ اوسط 29 رنز فی اننگز ہے جبکہ انگلش سرزمین پر انہیں 14 کی معمولی بیٹنگ اوسط کے باوجود ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔حارث سہیل کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا حالانکہ ان کی گزشتہ ایک سال کی اوسط 49 کی ہے جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے،امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عامر۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…