پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھا رت میچ میں فیلڈنگ واضح فرق ثابت ہو سکتی ہے،بھارتی کوچ

datetime 15  جون‬‮  2019 |

مانچسٹر(این این آئی) بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ راما کرشن نے کہا ہے کہ ہر میچ میں فیلڈنگ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ، بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی فیلڈنگ ایک وا ضح فرق پیدا کر سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ راما کرشن نے کہاکہ میرا خیال ہے ہمیں اپنی مخالف ٹیموں پر نظر رکھنی ہو گی، نہ صرف اگلے میچ میں بلکہ ورلڈکپ کے ہر میچ میں اور ہمیں اْمید ہے کہ

ہماری مخالف ٹیمیں بھی یہی سوچ رکھتی ہونگی۔راما کرشن نے کہا جب ہم اوول کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل رہے تھے تو ہم نے ایک بڑا ہدف اسکور بورڈ پر لگانے کے باوجود فیلڈنگ میں جان لگائی اور رنز کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جاری حالیہ ورلڈکپ کا فارمیٹ اچھا ہے جس کی وجہ سے ہر ٹیم کے لیے ہر میچ اہم ہے۔ پاکستان ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف چار کیچ چھوڑے جس کی وجہ سے ناقدین نے پاکستان ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا، اس کے باوجود پاکستانی ٹیم پراْمید ہے کہ وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں غلطیاں نہیں دہرائے گی۔پاکستان ٹیم گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کھا کر روایتی حریف کے خلاف اتوار کو میدان میں اْ ترے گی، بھارتی ٹیم بھی مانچسٹر پہنچ چکی ہے۔راما کرشن کے مطابق پاکستان سے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کا میچ مسوخ ہونا ہمارے لئے نقصان کا باعث نہیں کیونکہ موسم کو کوئی قابو نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دو میچز اچھے کھیلے تھے اور تیسرے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے میدان میں اترے تھے تاہم بدقسمتی سے موسم نے ساتھ نہیں دیا۔بھارتی کوچ نے کہا کہ جب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ پر گیا تو آؤٹ فیلڈ مکمل پھسلن کا منظر پیش کر رہی تھی، اگر کھلاڑی وہاں میچ کھیلتے تو یہ کھلاڑیوں کے لیے خطرے سے کم نہیں تھا، خاص طور پر ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…