پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان  ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ناتجربہ کارقرار دیدیا،اس ٹیم کو ہم 10میں سے کتنے میچ ہراسکتے ہیں؟بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2019 |

ناٹنگھم(  آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کا مقابلہ بھرپور قوت اور حاضر دماغی سے کریں گے۔کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں بھارت کی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گی، ہم ایک پلان کے مطابق حریف کا مقابلہ کریں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم اتنے بڑے میچ میں پرسکون انداز اور اطمینان سے کھیلیں گے۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز ہر بھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان

ورلڈکپ2019 میں بھارت کو نہیں ہرا سکتا۔انہوں نے سرفراز کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان کی ٹیم کو شکست دینا مشکل تھا لیکن موجودہ اسکواڈ کو بھارت10 میں سے نو میچ ہرا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شکست کھانے کا خوف ہوگا کیوں کہ کھلاڑی جانتے ہیں کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارت میں کیا ہوتا ہے۔ عوام صرف یہ یاد رکھتے ہیں کہ پاک بھارت میچ میں کیا ہوا، اگر پاکستان جیتتا ہے تو یہ ہمارے لیے بہت برا ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…