جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کو ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے بھارت کے خلاف میچ جیتنا ہوگا، وقار یونس

datetime 14  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف مقابلے میں فتح کے لیے پاکستان کی ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیلئے لکھے گئے کالم میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی پاکستان بھارت سے کھیلتا ہے تو وہ بہت بڑا میچ ہوتا ہے۔

لیکن اتوار کو ہونے والا میچ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو انہیں اپنی اے پلس پرفارمنس دے کر میچ جیتنا ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جسے اربوں کی تعداد میں شائقین دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت کے خلاف ریکارڈ سب سے بدتر ہے اور اسے عالمی کپ کے تمام 6 مقابلوں میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن وقار یونس کا ماننا ہے کہ وہ میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا ریکارڈ ملا جلا ہے اور وہ سب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، یہ ایک نیا میچ ہوگا۔سابق کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد عامر کی باؤلنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے اینڈ سے سپورٹ نہیں مل رہی، انہوں نے نئی گیند سے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنی تمام تر ورائٹی سے باؤلنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں عامر ذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ فارم آنی جانی چیز ہے لیکن کلاس ہمیشہ رہتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک میچ ونر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کا میچ 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹرفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…