پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

میرا نہیں ،سب بیگم کا کمال ہے، وار نر کی پاکستان کے خلاف سنچری بنانے پر گفتگو

datetime 13  جون‬‮  2019 |

سڈنی(این این آئی) آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی، میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بیگم کینڈیس کی تعریفوں کے پْل باندھتے ہوئے سارا کریڈٹ انہیں دیدیا۔ڈیوڈ وارنر کا بعد از

میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پرفارمنس کے پیچھے سب ان کی بیگم کینڈیس وارنر کا کمال ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ برے وقت میں انہیں کیسے حوصلہ دیتی رہیں۔واضح رہے اذسٹریلوی کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں 12ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈیس وارنر نے بال ٹیمپرنگ کاذمہ دار خود کو قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ جو کچھ ہوا اس میں قصور ان کا اپنا ہے کیوں کہ وارنر کو میری وجہ سے طنزیہ جملے سننے پڑے تھے۔وارنر سے شادی انہوں نے اپنے رگبی بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کی تھی، ان کا تعلق جنوبی افریقا سے تھا جس کی وجہ سے وارنر کو سخت اورطنزیہ جملے سننے کو ملے۔پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں وارنر نے کہا کہ ان کی اہلیہ کینڈیس ایک ناقابل یقین، پر عزم، اصول پسند اور بے غرض خاتون ہیں، ان کے اور بچوں کی وجہ سے ہی مجھے اعتماد ملا۔انہوں نے بیگم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید تعریفی کلمات ادا کئے اورکہا کہ کینڈیس ایک مضبوط عورت ہیں، ایک سال کا عرصہ میں نے کھیل سے دور گھر پر گزارا تو انہوں نے مجھے سستی و کاہلی سے دور رکھا، وہ مجھے بستر سے زبردستی اٹھا کر ورزش کرنے اور بھاگنے پر مجبور کر دیتی تھیں۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…