اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 10 سال کے قرضوں کی تحقیقات کیلئے ہائی پاور کمیشن کی سربراہی کیلئے سابق آئی جی شعیب سڈل کا نام سامنے آگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا، یہ ہائی پاور انکوائری کمیشن 10 سال میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا جس میں آئی ایس آئی،
ایف آئی اے، ایف بی آرسمیت تمام تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔نجی ٹی ویکے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے انکوائری کمیشن کا سربراہ سابق آئی جی شعیب سڈل کوبنائے جانے کا امکان ہے۔ شعیب سڈل اس سے قبل بھی مختلف اہم عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں اور وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات میں مہارت رکھتے ہیں۔