لندن (این این آئی)بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے دوران تفتیش برطانوی پولیس کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔واضح رہے جرائم پر اْکسانے اور اس کی معاونت کرنے کے شبہ میں لندن میں گرفتار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بدھ کو کیا جانا تھا۔بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے برطانوی پولیس نے دو گھنٹے تک تفتیش کی جس میں انہوں نے صرف اپنا نام، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتا پولیس کو کنفرم کیا۔دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی ان کے ساتھ تھے۔