بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ویرات کوہلی نے بھارتی شائقین کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سے معافی مانگ لی

datetime 10  جون‬‮  2019 |

ناٹنگھم(این این آئی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی شائقین کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سے معافی مانگی ہے۔گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت اور آسٹریلیا میں میچ کے دوران اسٹیو اسمتھ جب فیلڈنگ کے دوران بائونڈری کے

پاس کھڑے فیلڈنگ کر رہے تھے، اسی دوران بھارتی شائقین نے اسٹیو پر جملے کستے ہوئے ’’ چیٹر چیٹر‘‘ کے نعرے لگائے، جس پر ویرات کوہلی بائونڈری کی طرف آئے اور بھارتی شائقین سے اسٹیو کیلئے تالیاں بجانے اور انہیں داد دینے کے لیے کہا۔ویرات کے اس عمل پر اسٹیو اسمتھ ویرات کی جانب بڑھے اور انہوں نے کوہلی سے ہاتھ ملاتے ہوئے انہیں تھپکی دی۔میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان ویرات نے پریس کانفرنس کے دوران بال ٹیمپرنگ کے تنازع میں سزایافتہ آسٹریلین کرکٹراسٹیواسمتھ سے بھارتی شائقین کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’’میں نہیں چاہتا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی شائقین کی جانب سے کوئی بھی منفی مثال قائم کی جائے۔انہوں نے اسٹیو اسمتھ کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو چکا، اسٹیو کرکٹ میں واپس آ چکے ہیں اور کھیل کیلئے اپنی پوری محنت کر رہے ہیں۔ویرات نے کہا کہ بھارت شائقین کی جانب سے کی جانے والی اس حرکت پر بہت برا محسوس کر رہا ہوں، اگر مجھ سے ایسی کوئی غلطی ہوتی تو میں اپنی غلطی تسلیم کرتا اور معافی بھی مانگتا اور اگر پھر بھی مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تو مجھے بہت برا لگتا۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ 2018ء کے مارچ میں بال ٹیمپرنگ کے معاملے میں ایک سال کی پابندی کی سزا بھگت چکے ہیں۔گزشتہ روز اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے ہرا دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…