منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انڈیا سے میچ کے دوران آسٹریلوی بائولر کی ایسی حرکت جس سے میگا ایونٹ میں بھونچال آگیا، آئی سی سی خاموش

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے بعد آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بھی بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔بھارت کے خلاف اوول پر کھیلے جارہے میچ کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ زیمپہ بار بار اپنی جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ایک موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنی ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالتے ہیں۔ٹوئٹر پر صارفین نے زیمپہ کی جانب سے جیب میں بار بار ہاتھ ڈالنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

آسٹریلوی کرکٹ سے متعلق ماضی کے بال ٹیمپرنگ کے قصوں کو یاد کیا۔مارچ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔بعدازاں تینوں کھلاڑیوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وارنر اور اسمتھ کی حال ہی میںآسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔تاحال آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…