جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

آئی سی سی کا انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں کمنٹیٹرز کو امپائرز کے غلط فیصلوں کے حوالے سے محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ

datetime 9  جون‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں کمنٹیٹرز کو امپائرز کے غلط فیصلوں کے حوالے سے محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران امپائرز کی متعدد غلطیاں سامنے آئیں جس پر کمنٹیٹرز نے شدید تنقید کی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے کمنٹری پینل میں شامل افراد کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ امپائرز کے فیصلوں پر جائز تنقید ضرور کریں تاہم اس پر بات چیت کو زیادہ طول نہ دیں، جس پر

بعض کمنٹیٹرز نے آئی سی سی کے اس اقدام پر بھی اعتراض کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے متعدد غلطیاں دیکھنے میں آئی تھیں جس پر کمنٹری پینل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر شدید تنقید کی تھی۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران امپائرز کے 4 فیصلے ریویو کے بعد واپس ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…