جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

امپائروں نے گیند کیوں چیک کی؟ہماری بیٹنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کیاکررہی تھی؟انگلش کپتان  نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  جون‬‮  2019 |

ناٹنگھم(آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران امپائروں نے اس خدشے کے تحت بار بار گیند کو چیک کیا کہ بولروں نے گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی جب کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی انگلش میڈیا نے اسی نکتے کی وضاحت کے لئے تابڑ توڑ سوالات کئے۔انگلش کپتان مورگن نے وضاحت کی کہ امپائروں نے مجھ سے گیند کو زمین پر مارنے کی وجہ پوچھی تھی،ہماری بیٹنگ کے دوران پاکستانی ٹیم بھی یہی کررہی تھی۔

انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ گیند خراب بھی ہوئی اس کے باوجود میچ میں 682رنز بن گئے،مجھے نہیں لگتا کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔معتصب انگلش میڈیا کو پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہورہی ہے اور انگلش میڈیا بار بار میچ کے دوران گیند خراب کرنے کی کہانی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کمنٹری میں بار بار کہتے رہے کہ پاکستانی کھلاڑی گیند کو زمین پر مارکر رف کر رہے ہیں تاکہ انہیں ریورس سوئنگ مل سکے لیکن گیند غیر معمولی ریورس سوئنگ نہیں ہوئی۔انگلینڈ کے جوروٹ نے میچ کے بعد اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ امپائر سے ان کی گیند پر کیا بات ہورہی ہے۔ انگلش میڈیا کے مطابق جوز بٹلر نے بھی ا?وٹ ہوکر گیند چیک کی تھی۔جو روٹ نے کہا کہ اگر میں نے اس پر کوئی بات کی تو میں مشکل میں ا?سکتا ہوں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پیر کو ہونیوالے ورلڈ کپ کے میچ میں امپائرز نے گیند کی کنڈیشن پر نظر رکھی اور دونوں ٹیموں کو کسی قسم کی گڑبڑ نہ کرنے کی تنبیہ دیتے رہے۔امپائرز بار بار گیند بھی چیک کرتے رہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گیند کو کیپر یا بولر کی جانب دوبارہ تھرو کرتے وقت غیر ضروری طور پر اچھالاجارہا تھا۔امپائرز نے اس بات پر دونوں ٹیموں کو بتاتے رہے اور محتاط رہنے کا مشورہ دیتے رہے۔

پہلے پاکستانی بیٹنگ کید وران انگلینڈ کے کپتان کو وارننگ دی گئی۔ بعد میں پاکستان ٹیم کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ایک موقع پر محمد حفیظ گیند کو لے کر امپائرز کے پاس پہنچ گئے اور ان کو مطمئن کیا۔محمد حفیظ نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ گیند دو۔ تین باونس میں واپس تھرو ہوئی جس کے بعد ایک موقع پر امپائر نے کہہ دیا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو جرمانہ لگادیا جائے گا۔انگلش کپتان ا?ئن مورگن نے بھی کہا کہ دونوں اننگز میں امپائرز نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پرگراونڈ پر باونس کرنے سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ جوز بٹلر اپنی وکٹ کے بعد گیند کی کنڈیشن پر جانچنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…