جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ویرات کوہلی غیر سنجیدہ انسان ہیں : کاگسو ربادہ

datetime 3  جون‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)سائو تھ افریکا کے کھلاڑی کاگسو ربادہ آئی پی ایل کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہونے والی منہ ماری نہیں بھولے ،کوہلی کو ایک حالیہ انٹرویو میں غیر سنجیدہ (امیچور)کھلاڑی قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائوتھ افریکا کے کھلاڑی ربادہ نے  ایک انٹرویو میں کوہلی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ کوہلی ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں، وہ گالیاں دیتے ہیں مگر جواب میں گالیاں سننے کی اْن میں ہمت نہیں ہے، وہ کھیل کے دوران میدان میں ہر وقت

غصے میں رہتے ہیں۔‘‘24 سالہ ربادہ نے  اپنی اور کوہلی کی آئی پی ایل میچ کے دوران ہونے والی منہ ماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں کھیل کے بارے میں سوچ رہا تھا، کوہلی نے آکر مجھے مارا اور کچھ برے الفاظ بھی ادا کیے، جس پر میں نے بھی پلٹ کر جواب دیا تو وہ غصہ ہو گئے۔‘‘سائوتھ افریکا کے آ ل رائونڈر کھلاڑی ربادہ نے کہا کہ ویرات کوہلی میری سمجھ سے باہر انسان ہیں، شاید وہ اس لیے ایسا کرتے ہیں کہ یہ اْن کی عادت ہے، مگریہ میرے لئے انتہائی افسوس ناک تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…