جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ،پاکستان کو صرف ایک شکست پر دوڑ سے باہر قرار دینا بے وقوفی ہوگی کیونکہ۔۔۔!، وقار یونس نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناٹنگھم(این این آئی) سابق کپتان وقار یونس نے کہاہے کہ پاکستان کو صرف ایک شکست پر دوڑ سے باہر قرار دینا بے وقوفی ہوگی۔ویسٹ انڈیز سے ابتدائی میچ میں 7 وکٹ کی شکست کے حوالے سے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہاکہ ابھی بہت ساری کرکٹ ہونا باقی ہے، اسی لیے پاکستان کو صرف ایک شکست پر دوڑ سے باہر قرار دینا بے وقوفی ہوگی، آپ کو اس کامیابی کا کریڈٹ ویسٹ انڈیز کو دینا ہوگا،

جنھوں نے شارٹ بال کا عمدہ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمینوں کو قابو کیا، آندرے رسل غیرمعمولی ثابت ہوئے، جنھوں نے اگرچہ 2 وکٹیں لیں مگر باقی بولرز کو بتا دیا کہ کیسے بولنگ کرنا ہے، پاکستان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا، یہ ایسے مواقع ہوتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کو وکٹ پر ٹھہر کر مزاحمت کی ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس 1992 کا پہلا میچ بھی بْری طرح ہارے تھے مگر پھر کم بیک کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا،البتہ 27 برس قبل جو ہوا اسی کے تناظر میں ہر چیز کو نہیں دیکھنا چاہیے۔سابق قائد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملنے والی ناکامی اعتماد کو کافی نقصان پہنچایا ہے، کھلاڑیوں کو پْرسکون رہنے کی ضرورت ہے، ڈریسنگ روم کے ہر ممبر کو اس ناکامی پر صدمہ پہنچا ہوگا مگر ضروری ہے کہ وہ تازہ دم ہوکر واپس لوٹیں، انھیں اپنے اندر جھانکنے اور کچھ چیزوں کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔وقار یونس نے محمد عامر کی پرفارمنس کو اس میچ کا سب سے مثبت پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چند وکٹیں لیں جو ان کا اعتماد بحال کرنے میں بہتر ثابت ہوں گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…