بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات ،کامیاب ہونے والے بڑے بڑے خاندانوں کے جانشینوں کے نام

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کوئی بڑا اپ سیٹ نہیں ہو گا، بڑے بڑے خاندانوں کے جانشین کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے کامیاب ہو گئے۔ گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے بیٹے شمعون یار عباسی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر وارڈ نمبر 8ایبٹ آباد کی نشست پر 2976ووٹ لے کر ضلع کونسل کی نشست پر کامیاب ہو گئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک یو سی مانکی شریف نوشہرہ سے 3834 ووٹ لے کر ضلع کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے جبکہ پرویز خٹک کے بھتیجے اُحد خٹک یوسی مانکی شریف تحصیل کونسل نوشہرہ کی نشست پر 3826ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی عبید الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان سے 3100ووٹ لے کر ضلع کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنماءانجینئر امیر مقام کے بیٹے نیاز احمد 1228ووٹ لے کر یو سی بنگلہ شانگلہ سے ضلع کونسل کی سیٹ جیتنے پر کامیاب ہو گئے ۔مولانا فضل الرحمان کے سمدھی و سابق ضلع ناظم سینیٹر حاجی غلام فرید کے بیٹے زبیر علی یو سی نمبر 38 پشاور سے 1510ووٹ لے کر ضلع کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے۔سابق صوبائی سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کے بھائی امتیاز اللہ خان یو سی نمبر 9پشاور سے 1955ووٹ لے کر ضلع کونسل کی نشست پر فتح یاب ہوئے۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر امان اللہ جدون کے بیٹے علی خان جدون وارڈ نمبر 24 کاکول ایبٹ آباد سے 3210ووٹ لے کر جیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر کے بیٹے ارباب زرق خان وارڈ نمبر 40پشاور سے 1883ووٹ لے کر ضلع کونسل کی نشست پر کامیاب ہو گئے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے چچا زاد بھائی عرفان درانی جے یو آئی(ف) کے ٹکٹ پر ہسانی وارڈ بنوں سے ضلع کونسل کی نشست پر 1902ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔والی سوات میاں گل جہانزیب کے نواسے میاں گل امیر زیب شہریار آزاد حیثیت میں 2579ووٹ لے کر سیدوشریف ضلع کونسل سوات کی نشست پر کامیاب ہوئے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…