جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ ، آسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل میں،چوتھی ٹیم کون ہوگی؟ برینڈن میک کولم کی ورلڈ کپ بارے پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی

datetime 1  جون‬‮  2019 |

لندن ( این این آئی )نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کی لندن میں جاری ورلڈ کپ بارے پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل میں ہوں گے جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا ،بھارت اس بار بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے گا

۔سوشل میڈیا پر کی گئی اپنے پیشگوئیوں میں برینڈن میکولم نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو شکست دینے کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گااو روہ پاکستان، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ میں سے کوئی بھی ہوسکتی ہے۔انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں صرف ایک ،ایک میچ ہاریں گے ۔ انگلش ٹیم کینگروز جبکہ بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کھائے گی۔نیوزی لینڈ چار میچ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہارے گی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، انڈیا اور نیوزی لینڈ سے ہارے گی۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان پانچ ،پانچ میچ جیتیں گے ۔ پاکستان ، سری لنکا،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا۔پاکستان ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ ، بھارت اور جنوبی افریقہ سے ہار جائے گا۔اپنی پیشگوئی میں انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ انگلینڈ ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہارے گا تو وہ بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز،افغانستان،پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…