منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ ورلڈ کپ کے مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈکپ 2019 کے آغاز کے موقع پر گوگل بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گیا۔گوگل نے کرکٹ ورلڈکپ کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا جس میں گیند اور وکٹ کے کا اضافہ کیا گیا ہے۔دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی بال کروا رہا جس پر شاٹ لگایا گیا ۔

ورلڈکپ کی مناسبت سے ڈیزائن کیے گئے خصوصی ڈوڈل کو فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ڈوڈل پر کلک کرنے سے میچ کے اوقات، اس سے متعلق خبریں اور میچز کن ٹیموں کے درمیان ہیں اس حوالے سے تمام معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی متحرک ہوگئی اور اس نے ٹیموں کے نعروں اور کپتانوں کے ہیش ٹیگ اور ایموجیز تیار کرلی ہیں۔ایونٹ کو سوشل پلیٹ فارم پر بھی کامیاب بنانے اور یہاں لوگوں کو متحرک رکھنے کے لیے ٹوئٹر نے خصوصی طور پر ٹیموں کے نعروں اور ان کے کپتانوں ہیش ٹیگ ایموجی تیار کرلیا۔پاکستان کی ٹیم کے لیے وی ہیو وی وِل کا ہیش ٹیگ کا ہیش ٹیگ تیار کیا گیا ہے جبکہ کپتانوں کے لیے سرفراز احمد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان کی ایموجی بھی دکھائی دے رہا ہے۔اس کے علاوہ ٹیموں کے لیے تیار کیے گئے ان کے نعروں کے ہیش ٹیگ میں ان کے قومی رنگوں میں مزین جرسی بطور ایموجی استعمال کی گئی ہے جبکہ ان جرسیوں پر ٹیموں کے ناموں کے انگریزی زبان کے ابتدائی تین حروف لکھے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…