ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

”ہم ساتویں نمبر پر آئے ہیں بھارت  آخری نمبر پر آیا ہے،“ ملالہ یوسف زئی کے مذاق پر بھارتی سیخ پا ہو گئے

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

لندن(آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ایک ہلکے پھلکے  مذاق پر بھارتی سیخ پا ہو گئے۔کرکٹ کے عالمی کپ کے موقع پر 10 اقوام کے کھلاڑی اور فنکار اکٹھے ہوئے تو انہوں نے 60 سیکنڈ کی ’گلی کرکٹ‘ کھیلی جس میں پاکستان کی نمائندگی ملالہ یوسف زئی اور کرکٹر اظہر علی نے کی۔

اس کھیل میں بھارت کی جانب سے انیل کامبلے اور اداکار فرحان اختر کھیلے، انہوں نے 60 سیکنڈ میں فقط 19 رنز بنائے جبکہ ملالہ یوسف زئی اور اظہر علی نے 38 رنز بنائے۔گلی کرکٹ کے اس دلچسپ کھیل میں پاکستان ساتویں اور بھارت  آخری نمبر پر رہا۔کھیل کے اختتام پر میزبان شیبانی ڈنڈیکر نے ملالہ سے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اتنا برا نہیں کھیلا، ہم ساتویں نمبر پر آئے ہیں جبکہ بھارت  آخری نمبر پر  آیا ہے۔اگرچہ ملالہ کے انداز میں شرارت تھی اور انہوں نے اگلے ہی جملے میں بھارتی کرکٹ کی تعریف بھی کی لیکن ٹوئٹر پر بھارتی شائقین کو یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے اسے بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دے دیا۔ایک بھارتی صارف نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں  آرہی کہ آئی سی سی نے ملالہ کو 60 سیکنڈ کرکٹ میں کس لیے مدعو کیا تھا۔بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ملالہ اس ایوارڈ کی حقدار نہیں تھیں۔ کرکٹ کے عالمی کپ کے موقع پر 10 اقوام کے کھلاڑی اور فنکار اکٹھے ہوئے تو انہوں نے 60 سیکنڈ کی ’گلی کرکٹ‘ کھیلی جس میں پاکستان کی نمائندگی ملالہ یوسف زئی اور کرکٹر اظہر علی نے کی۔اس کھیل میں بھارت کی جانب سے انیل کامبلے اور اداکار فرحان اختر کھیلے، انہوں نے 60 سیکنڈ میں فقط 19 رنز بنائے جبکہ ملالہ یوسف زئی اور اظہر علی نے 38 رنز بنائے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…