جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی، ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا

datetime 28  مئی‬‮  2019 |

سنگا پور(این این آئی) ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ایشیا ء کپ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا سنگاپور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں کھیلا جانے والا ایشیاء کپ پاکستان میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر ہوگا، پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔اے سی سی اجلاس میں 2022 کی ایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دیدی گئی ہے، ایشین گیمز 2018 میں کرکٹ شامل نہیں تھی۔دوسری جانب اے سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی، سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے جس پر مثبت جواب کی امید ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا ء کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا، بعدازاں مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا گیا تھا۔اس کے بعد بی سی سی آئی حکام کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2020 کو کسی دوسرے وینیو پر منعقد کرائے۔خیال رہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…