برسٹل(آن لائن) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی، حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو حیران کر دیا۔ محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کروائی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ محمد حسنین کو اب پاکستان کا نیا شعیب اختر قرار دیا جانے لگا ہے۔ تاہم دوسری جانب ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو حیران کر دیا۔ محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کروائی گئی۔