پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نیب سے منسوب جنسی ہراسگی کی جھوٹی ویڈیو،شہبازشریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا،دوٹوک اعلان‎

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، شہباز شریف نے کہا کہ نیب سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار ہر فورم پر کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے چیئرمین نیب کے حوالے سے مبینہ طور پر ایک آڈیو ویڈیو چلائی تھی جس میں ان پر انتہائی نازیبا الزام لگائے گئے، قومی احتساب بیورو  نے نیوز ون ٹی وی پر چیئر مین نیب  کے حوالے سے   نشر ہونے  والی خبر کی سختی سے تردید  کرتے ہوئے اسے حقائق  کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی  پراپیگنڈہ  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ ایک بلیک  میلرز کا گروپ ہے۔جس کا مقصد نیب اور چیئر مین  نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا  مقصود  ہے نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ  کو پش پشت رکھتے ہوئے اس بلیک  میلر گروہ کے دو افراد  کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ریفرنس  کی بھی منظوری دے دی  گئی ہے۔  یہ امر قابل ذکر ہے کہ  اس بلیک میلر  گروپ کے خلاف  ملک کے مختلف  حصوں  میں 42 ایف آئی آر  درج ہیں جن میں بلیک  میلنگ، اغواہ  برائے تعاون، عوام کو بڑے  پیمانے پر لوٹنے اور نیب اور ایف آئی  اے کے جعلی  افر بن کر سرکاری  اور پرائیویٹ  افراد کو بلیک  میل کر کے کروڑوں روپے لوٹنے کے ثبوت  نیب کے پاس موجود ہیں موجودہ  خبر بھی بلیک میلنگ  کر کے نیب کے ریفرنس  سے فرار کا راستہ  ہے۔ واضح  رہے  اس مذکورہ  بلیک میلر گورپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل  لاہور  میں قید ہے  اس کے علاوہ  نیوز ون ٹی وی  نے بھی اپنے خبر  کی تردید اور اسے حقائق  کے منافی قرار دیتے ہوئے  چیئر مین نیب سے دل آزاری پر معذرت  کی ہے جو صحافت  کے اصولوں   کے مطابق ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…