اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکو ٹکس سردار علی محمد خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح انہیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ سردار علی محمد خان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا ۔
سردار علی محمد خان کی میت ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کی جانب سے نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا ۔ان کے انتقال پر صدر ،وزیر اعظم ،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے ۔