لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے آخری ایک روزہ میچ کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ،میچ کے دوران دس ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ میچ کے آغاز سے اختتام تک مسلم ٹاﺅن موڑ سے کلمہ چوک تک فیروز پور روڈ عام ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ آخری میچ کے لئے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پردس ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے موقع پر چالیس گاڑیاں قافلے کے ہمراہ رہیں گی۔ اس دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔ ٹیموں کے اسٹیڈیم میں موجود ہونے پر تین ہزار اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور تین ہزار باہر تعینات کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ میچ کے آغاز سے اختتام تک مسلم ٹاﺅن موڑ سے کلمہ چوک تک فیروز پور روڈ عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں