اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے اور آئندہ جون تک 250 روپے تک جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امپورٹڈ میٹریل اہم عہدوں پر لگایا جائے گا تو یہ لوگ ادارے فروخت کر دیں گے۔یاد رہے ڈالر کی قیمت میں کل تیسری مرتبہ اضافہ ہوا تھاجس کے بعد اس کی قیمت 150روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ واضح رہے رواں ہفتے کے دوران انٹربینک میں
ڈالر 7 روپے 60 پیسےمہنگا ہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7روپے30 پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کے داموں میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپےاضافہ ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج گرنے سے کاروباری برادری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے ۔یاد رہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے 1892 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔