پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت بالآخر ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کیلئے تیارہوگئی ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو21 مئی کو مذاکرات کیلئے طلب کرلیا ہے ۔ہفتہ کو محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری مراسلہ خیبرپختونخوا ڈاکٹرزکونسل کوجاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز تنظیمیں فوری طورپرعوام کے مفاد میں ہڑتال ختم کریں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز تنظیموں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر ضیاء الدین پر صوبائی وزیر صحت کے گارڈز کے مبینہ تشدد کے حوالے سے گزشتہ 4 روزسے صوبے کے تمام اسپتالوں میں احتجاج و ہڑتال کررکھی ہے، ڈاکٹرز تنظیموں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور ڈاکٹر نوشیروان سے استعفیٰ لینے اور صوبائی وزیرصحت پراس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔