اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا رہی ہے۔ حکومت بعض ترامیم کے ساتھ تیل اور گیس کی ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔
ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی پٹرولیم نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں تلاش اور پیداوار کے نئے بلاکس نیلام نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد سے 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ندیم بابر نے کہا کہ تیل اور گیس کی دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں دس سے پندرہ بلاکس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پانچ مقامی ریفائنریاں صرف بارہ ملین ٹن کی پٹرولیم مصنوعات پیدا کر رہی ہیں جبکہ سالانہ طلب 25 ملین ٹن ہے۔معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ حکومت تیل کی نقل وحرکت کے لیے آف روڈ ذرائع استعمال کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈنمارک پاکستان میں ہوائی ٹربائن لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا رہی ہے۔ حکومت بعض ترامیم کے ساتھ تیل اور گیس کی ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔