منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے نوجوان بیٹے اسامہ قمرکی گاڑی کس طرح حادثے کا شکار ہوئی؟افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

لالہ موسیٰ/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر،سابق وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا سڑک حادثہ میں دوست سمیت جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر،سابق وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کا کا 18سالہ بیٹا اسامہ قمر جوکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھاجمعہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کھاریاں سے سفید رنگ کی گاڑی DS-447 میں واپس لالہ موسیٰ آرہا تھا کہ ٹراما سینٹر لالاموسیٰ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار قابو میں نہ رکھ سکا

جس کے نتیجے میں کار درخت سے جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں اسامہ قمر کا جوگاڑی خود چلا رہا تھا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست حمزہ بٹ ٹراما سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اسامہ کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد ان کے گھر پہنچے۔ قمر زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ فوری لالہ موسیٰ چلے گئے دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زر داری، سابق صدر آصف علی زر داری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نے سوگوار والدین کے لیے ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا،

خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر پریس کانفرنس کے دوران دی گئی۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی سربراہی  میں ہوا۔اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کے رہنماؤ ں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسٰی روانہ ہو ئے۔قمر زمان کائرہ کا بیٹا گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال لالہ موسیٰ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہوا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…