لاہور(نیوزڈیسک) قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اظہر علی کو کپتانی راس آگئی ، بطور کپتان اپنے ابتدائی پانچ میچوں میں 2 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 390 رنز بنائے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بطور کپتانی اپنی ابتدائی سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں میں 209 رنز اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں 181 رنز سکور کیے ۔ اظہر علی نے بطور کپتان مجموعی طور پر اپنے ابتدائی پانچ میچوں میں 2 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 390 رنز بنائے جبکہ دوسری طرف اظہر علی 5میچز میں 4ففٹیز اسکور کرنے والے چوتھے کپتان بن گئے۔اس سے قبل آصف اقبال، تلکا رتنے دلشان اور ایون مورگن یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں،گرین شرٹس کے قائد نے اب تک 102،79،101،36،72کی اننگز کھیلی ہیں۔