جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کی مضبوط باؤلنگ لائن پر گوتم گمبھیر نے سوالات اٹھا دئیے

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کی باؤلنگ لائن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔ورلڈ کپ 2011 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر نے عالمی کپ کے لیے اعلان کردہ بھارتی ٹیم کی واحد کمزوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایک

فاسٹ باؤلر کی کمی کے ساتھ عالمی کپ میں شرکت کرے گی اور کسی انجری کی صورت میں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فاسٹ باؤلنگ میں بھارتی ٹیم کا انحصار محمد شامی، بھوونیشور کمار اور جسپریت بمراہ پر ہے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر ہردک پانڈیا موجود ہوں گے تاہم گمبھیر نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں ایک اور معیاری فاسٹ باؤلر کی کمی ہے جبکہ شامی، بھوونیشور اور بمراہ کو مزید سپورٹ کی ضرورت ہے تاہم اگر ان تین میں سے کوئی ایک بھی باؤلر انجری کا شکار ہوتا ہے تو بھارت کو ان کے بیک اپ کی کمی محسوس ہوگی۔سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہیں گے کہ بھارتی ٹیم کے پاس پانڈیا اور وجے شنکر کی شکل میں فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈرز موجود ہیں تاہم میں انہیں ایک معیاری فاسٹ باؤلر کا متبادل تصور نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کا سب سے مہلک ہتھیار ثابت ہوں گے کیونکہ وہ رنز روکنے کیساتھ وکٹیں لنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں جبکہ اختتامی اوورز میں بھی انتہائی موثر باؤلر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار ہوں گی جبکہ موسم بھی گرم رہنے کا امکان ہے لہٰذا بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا انحصار بمراہ کی پرفارمنس پر ہو گا۔گوتم گمبھیر نے بھارت کی جگہ آسٹریلیا کو عالمی کپ میں سب سے خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…