جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان کے رنگ نرالے،سرکاری گاڑی کو ذاتی گاڑی میں تبدیل کرنے کی  انوکھی پالیسی متعارف کروا دی  گئی

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام  آباد(آن  لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اعلی آفیسر نے دھجیاں  اڑا دیں، سرکاری گاڑی کو ذاتی گاڑی میں تبدیل کرکے انوکھی پالیسی متعارف کروا دی جبکہ وزارت کے اعلی حکام لاعلم نکلے اور اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی فضول خرچی پر قابو پانے کیلئے کفایت شعاری کا اعلان کیا تھا اس کے برعکس وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر خورشید نے تمام سرکاری احکامات کی دھجیاں  اڑاتے ہوئے محکمے کی جانب سے ملنے والی سرکاری گاڑی سوزوکی جمنی جیپ نمبر جی ایس 825  نمبری جوان کے زیر استعمال ہے اس کی سرکاری سبز نمبر پلیٹ کو تبدیل کرکے نمبر پلیٹ پرائیویٹ لگوالی اور اسے ذاتی کاموں  کے استعمال کیلئے مختص کردیا ہے حالانکہ سرکاری گاڑی کی سبز نیم پلیٹ تبدیل نہیں کی جاسکتی اور نہ ذاتی استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ آفیسر گریڈ 20  کی وجہ سے مونٹایزیشن کی مد میں  تقریبا 65000 ہزار روپے بھی تنخواہ کے ساتھ وصول کررہے ہیں  ۔ اس سلسلے میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں  نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  معلوم نہیں  معلوم کرکے ہی بتاسکتے ہیں  ۔  وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اعلی آفیسر نے دھجیاں  اڑا دیں، سرکاری گاڑی کو ذاتی گاڑی میں تبدیل کرکے انوکھی پالیسی متعارف کروا دی جبکہ وزارت کے اعلی حکام لاعلم نکلے اور اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…