کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام ائیر لائنز کے مسافروں سے ان کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کرے گی، مسافروں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ائیر لائنز سے مسافروں کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جا ئے گا،
اس سلسلے میں سی اے اے نے ایک خط کے ذریعے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز سے مسافروں کی آمد اور روانگی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔سی اے اے کا جاری کر دہ خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے روزانہ کی بنیاد آپریٹ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی تفصیلات سی اے اے کو فراہم کی جائیں۔اس کے علاوہ پی آئی اے سمیت نجی اور غیر ملکی طیاروں پر سفر کرنے والے مسافروں کی مکمل تعداد اور لوڈ 24 گھنٹوں کے اندر جمع کروایا جائے۔حکم نامہ کے مطابق مسافروں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف کارروائی اور پورے طیارے کے مکمل لوڈ کا ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا، پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامہ پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام ائیر لائنز کے مسافروں سے ان کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کرے گی، مسافروں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ائیر لائنز سے مسافروں کے لوڈ کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جا ئے گا، اس سلسلے میں سی اے اے نے ایک خط کے ذریعے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز سے مسافروں کی آمد اور روانگی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔