جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی اور محمد عامر کو ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟حتمی فیصلہ کرلیاگیا

datetime 16  مئی‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورسلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ بالر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔27 سالہ آصف علی نے ساتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ سکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔رواں سال اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں اور ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں،پیسر کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی آشیر باد اور انگلینڈ کیخلاف دو میچز میں بالرز کی ناقص پرفارمنس نے ان کا راستہ صاف کر دیاہے۔51 ون ڈے میچزمیں 32.85 کی اوسط سے 60 وکٹیں لینے والے محمد عامر اپنے آخری 14 میچزمیں محض 5 وکٹیں لے سکے تھے تاہم وہ انگلینڈ کیخلاف آخری دو ون ڈے یا ورلڈ کپ وارم اپ میچز میں کھیلے بنا براہ راست میگا ایونٹ میں کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے شریک ٹیموں نے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے، ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل تک ٹیموں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹیم میں رد و بدل کرسکتےہیں جبکہ 23 مئی کے بعد ٹورنامنٹ کمیٹی سکواڈ میں میڈیکل یا کسی اور بنیاد پر ہی تبدیلی کی اجازت دیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…