لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ،عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا ۔انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،70برس کے دوران کرپٹ عناصر نے لوٹ مار
کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف قیادت ملی ہے ۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ، جنہوں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹا ہے انہیں حساب دینا ہو گا ۔