لاہور( آن لائن ) سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں مجرمان کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے 5 مجرمان کی پھانسی کی سزائوں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے 8 مجرمان نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں، جن میں سے تین کی اپیلیں منظور ہو گئیں۔لاہور ہائی کورٹ نے سانحے میں
ملوث مجرم ریاض، عرفان، مہدی خان اور دیگر کی سزائے موت برقرار رکھی، جب کہ حنیف، حافظ، اشتیاق کی اپیلیں منظور کر کے انھیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچوں مجرمان کو 4، 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، مجرم حارث، ارسلان اور منیر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔