لاہور(این این آئی)وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مالیاتی امور کی بہتری کیلئے نئی معاشی ٹیم میدان میں اتارنے کی شروعات کر دی گئی،سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے اقتصادی امور، منصوبہ بندی و ترقی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا
تھا جس کیلئے ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کیلئے مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پانچ مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث اکرم چوہدری سے استعفیٰ مانگا گیا۔وزیرا علیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے کیبنٹ ونگ نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے اقتصادی امور، منصوبہ بندی و ترقی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔