منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نوازشریف کیخلاف پاکپتن درباراراضی کیس سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی ) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پاکپتن دربار اراضی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کیخلاف پاکپتن دربار اراضی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آچکی ہے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ 29 سال بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا، اس کیس میں 1986 کے وزیراعلی کو بھی نوٹس کیا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ دربار کی اراضی اوقاف کی یا سرکار کی ہے؟، افتخار گیلانی نے کہا کہ اوقاف صرف دیکھ بھال کرتا ہے اپنی کوئی ملکیت نہیں ہوتی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں رفیق رجوانہ پیش ہوئے، انہوں نے عدالت عظمی کو بتایا کہ اراضی سجادہ نشین کو صرف دیکھ بھال کے لیے دی گئی۔رفیق رجوانہ نے کہا کہ سجادہ نشین نے زمین آگے فروخت کردی، زمین واپس لینے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اوقاف نے جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سارے معاملے میں کوئی کردارنہیں، سمری دستخط کرتے وقت کسی نے نہیں سوچا کے آگے کیا ہو گا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سرکاری زمین کا تحفظ ہونا چاہیے، عدالت عظمی نے ریمارکس دیے کہ زمین کی الاٹمنٹ سمری اس وقت کے وزیراعلی نے منظور کی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الاٹمنٹ کا فیصلہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی تھی، حقائق کے لیے جے آئی ٹی بنوا کر تحقیقات کرائیں۔ رفیق رجوانہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ون مین رپورٹ ہے۔بعدازاں سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پاکپتن دربار اراضی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی ہوگئی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…