جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

فردوس باجی اپنے تیسرے باس کا نہیں ملک اور عوام کا سوچیں اور ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈوں کی کرپشن کا جواب بھی دیں، رانا ثناء اللہ نے چیلنج کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی رانا ثنااللہ نے معاون خصوصی فردوس عاشق عوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فردوس باجی اپنے تیسرے باس کا نہیں ملک اور عوام کا سوچیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فردوس باجی تین دن گزر میں نے معافی نہیں مانگی نہ نوٹس آیا اور نہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب آیا۔ انہوں ے کہاکہ فردوس باجی ملک کے مفاد کا سوچیں اور سرکاری بسوں اور دوائیوں کے کرپشن کے پیسے واپس کریں۔انہوں نے کہاکہ فردوس باجی وزارت میں خالی پرس

اندر اور بھرا ہوا باہر لے کے جانے والی دوسروں پر کرپشن کا الزام کیسے لگا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی ملک کے مفاد کے بارے میں سوچیں اور سلیکٹڈد وزیراعظم سے عوام کو چھٹکارا دلوا دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مفاد کے باریں میں سوچیں اور ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈوں کی کرپشن کا جواب بھی دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مفاد کا سوچیں اور لوگوں کے جعلی گیس اور بجلی کے بل واپس کروا دیں اور وزیر کو جیل بجھوا دیں۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ملک کے مفاد کا سوچیں اور دوائیوں کی قیمتوں کی کرپشن کے پیسے واپس کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…