اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے مالیاتی پیکج منظور کر لیا گیاہے جس کے معاہدے پر عمل درآمد آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہو گا پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کئے جائیں گے
جبکہ پاکستان آئندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کم لائے گا انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائے جائے گی اداروں کو مضبوط، طرز حکمرانی میں بہتری، پبلک انٹر پرائزز کی گورنسز میں بہتری جبکہ دہشت گردی کی مالی مدد روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد جاری رہے گا اتوار کے روز آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے مالیاتی پیکج منظور ہو گیا ہے معاہدے پر عمل درآمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو منظوری کے بعد ہو گا مالیاتی پیکج کے تحت پاکستان آئندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی حکومت نے سٹیٹ بنک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی بھی لائے گا اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تین سال میں پبلک فنانسنگ صورتحال اور پبلک انٹرپرائزز میں بہتری لائے گا جبکہ اداروں کو مضبوط اور طرز حکمرانی بہتر کی جائے گی دہشت گردی کی مالی مدد کے خلاف اقدامات جاری رکھیں جائیں گے اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کا بھی تسلسل رہے گا جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے لئے حکومت صوبوں سے بات چیت کرے گی