عمان (آن لائن)ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیاہے،جہاں 35 ہزا ر سے زائد افراد کے لئے مزیدار افطاری کا اہتمام کیاگیا، جہاں نا صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی خوب سیر ہوکر کھاناکھاتے ہیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جہاں روز 30سے 35 ہزار
سے زائد افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے،اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمیں بھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔افطار کے ایک گھنٹے بعد تمام بچ جانے والی اشیاء اٹھالی جاتی ہیں اور خیموں کی مکمل صفائی کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن پھر سے یہ عمل دہرایا جاسکے۔