جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹک ٹاک پر متحرک نوجوان لڑکی ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں مہمان موجود تھے۔ حملہ آور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہو کر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے ثنا کو دو گولیاں لگیں۔

زخمی حالت میں پہلے انہیں قریب ہی واقع کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔واقعے سے چند لمحے قبل، ثنا یوسف نے ٹک ٹاک پر اپنی سالگرہ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس میں انہیں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ کیک کاٹتے اور خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی 17 ویں سالگرہ تھی، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ قاتل کی تلاش جاری ہے۔ ثنا کے قتل نے سوشل میڈیا پر صارفین کو افسردہ کر دیا ہے اور انصاف کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

@sanayousaf11 For u#pashtosong #gilgitbaltistan #foryou #foryoupage #pashtosong #foryoupage #foryou #foryoupage #foryou #foryou ♬ original sound – Sana

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…