جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا

datetime 3  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ممکنہ رہائی سے متعلق اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ان کی جلد رہائی کے آثار دکھائی نہیں دیتے، کیونکہ ملک کی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا کے بیٹے کی شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں نامور قومی و بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، لارڈ قربان حسین، برطانوی تجارتی نمائندہ محمد یاسین اور دیگر 600 سے زائد معزز مہمان موجود تھے۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب ایک نئی سیاسی فضا قائم ہو چکی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے امکانات فی الحال کم نظر آ رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے لیے مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ ماضی میں جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر تھے، تب عالمی امن کو فروغ ملا اور انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

ان کے مطابق ٹرمپ کے دور حکومت کو امن کا دور قرار دیا جا سکتا ہے اور وہ نوبل انعام کے حق دار ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ حالیہ اوورسیز کنونشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک نئی امید دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنونشن کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے غیرجانبدار رکھا گیا، اور ہر اوورسیز پاکستانی کو یکساں اہمیت دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرپور میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے منصوبے پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جا چکی ہے جو ہر ہفتے اجلاس کر رہی ہے، اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایئرپورٹ منصوبے کی حتمی دستاویز وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…