بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

“” دونوں میں تکرار ہوئی ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو ،میں پانی لاتی ہوں، اس دوران تکرار زیادہ بڑھی تو ثنا نے کہا کہ گھر۔ ۔ ۔”مقتولہ ٹک ٹاکر کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسی کے ایک سوشل میڈیا دوست نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ کا تعلق اپر چترال سے تھا جبکہ ملزم کی شناخت عمر حیات عرف “کاکا” کے نام سے ہوئی ہے، جو خود بھی ٹک ٹاک پر فعال تھا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، واردات کے بعد ملزم نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی تبدیل کر لی تاکہ شناخت چھپائی جا سکے۔

پولیس نے اسے فیصل آباد سے گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تھی، کیونکہ اس وقت گھر میں والدین اور بھائی موجود نہیں تھے۔ صرف مقتولہ کی پھوپھو دوسرے کمرے میں موجود تھیں۔پھوپھو نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ثنا اور ملزم کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔ ثنا نے اسے ٹھنڈا رہنے کا کہا اور پانی لانے کا ذکر کیا، ساتھ ہی یہ بھی یاد دلایا کہ گھر کے اندر اور باہر کیمرے نصب ہیں اور اگر کچھ غلط ہوا تو وہ خود ذمہ دار ہوگا۔ تاہم، ملزم نے ان باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے گولی چلادی، جو ثنا کے جسم میں لگی اور وہ موقع پر شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم چھت پر موجود فیملی کے حصے تک خود سیڑھیاں چڑھ کر پہنچا تھا۔ مقتولہ نے اسے جانے کا کہا لیکن اس نے انکار کیا اور بات مزید بگڑ گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم گھر سے نکلا اور گلی کے کونے تک دوڑتا ہوا گیا، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ باہر پہلے سے کوئی گاڑی یا سواری اس کے انتظار میں تھی۔واقعے کے بعد ملزم موٹروے کے ذریعے کشمیر ہائی وے سے فیصل آباد پہنچا اور روپوش ہوگیا، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے اس کا سراغ لگا لیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔مزید یہ کہ، پولیس نے بتایا کہ ثنا یوسف کے قتل کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو چکی ہے اور فوٹیج میں ملزم کو جائے واردات سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…