بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ملزم ثناء یوسف کو بار بار پروپوز کرتا رہا، دوستی کی کوشش کرتا رہا، ٹک ٹاکر قتل کیس میں حیران کن انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایک اہم پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نوعمر ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا پس منظر “مسلسل رد کیے جانے” کا ہے۔ ان کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا، جو فیصل آباد سے تعلق رکھتا ہے اور مالی طور پر کمزور گھرانے سے ہے، طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر مقتولہ سے رابطے کی کوشش کر رہا تھا۔

آئی جی نے بتایا کہ 22 سالہ عمر حیات نے بارہا ثناء یوسف سے دوستی کی خواہش ظاہر کی، لیکن ہر بار اسے انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ 29 مئی کو، جو کہ ثناء کی سالگرہ تھی، اس روز بھی ملزم نے کئی مرتبہ بات کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے نظرانداز کر دیا گیا۔ 2 جون کو بھی عمر نے تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک رابطہ کرنے کی کوشش کی، اور ناکامی کے بعد اس نے سنگین قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس چیف کے مطابق ملزم نے شام 5 بجے مقتولہ کے گھر جا کر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور دو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم ثناء یوسف کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تاکہ شواہد کو مٹایا جا سکے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اس اہم کیس کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر 7 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ان ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سوشل میڈیا پر 37 افراد سے تفتیش کی۔ تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فیصل آباد اور جڑانوالہ میں چھاپے مارے، جہاں ملزم کو کم سے کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ معاشرتی رویوں اور خواتین کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے۔ 17 سالہ باصلاحیت لڑکی کی زندگی ایک ایسے شخص نے چھین لی جو مسلسل اس کی زندگی میں مداخلت کر رہا تھا، اور انکار برداشت نہ کر سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…