پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ان کے گھر مہمان موجود تھے، اور اسی دوران ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ثنا یوسف کو دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

تاہم بعد ازاں ثنا یوسف کی والدہ کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا جس نے ثنا کے اوپر سیدھی فائرنگ کی۔ثنا کو دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئی۔زخمی حالت میں پہلے انہیں کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے بعد ازاں شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ثنا یوسف میڈیکل کے پہلے سال کی طالبہ تھیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ثنا یوسف کو ان کے کزن نے قتل کیا ہے لیکن ایف آئی آر کے متن سے حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…