منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں حکومت کے پہلے 9ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے فی لیٹر اضافہ   ہوا؟ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کتنی کم ہوئی؟تشویشناک انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت کے پہلے 9ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اب تک14 روپے فی لیٹر اضافہ  جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 17.16روپے کمی اور مہنگائی کی شرح بھی 9.41فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

تحریکِ انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے دو ماہ بعد گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں دس سے 143 فیصد تک اضافہ کیا۔محکمہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر سی این جی کی قیمتیں 25 اعشاریہ 3 فیصد بڑھیں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 13 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے توانائی کے شعبے کا ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا خسارہ پورا کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا فیصلہ  کیا۔فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بھی ماہانہ بنیادوں پر صارفین پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ حکومت نے چار مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار کمی  بھی کی گئی۔اگست 2018 میں پٹرول کی قیمت 95 اعشاریہ چوبیس روپے فی لیٹر تھی جو اب 109 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ڈالر کی بات کی جائے تو اگست 2018 میں ڈالر 123 روپے 26پیسے کا تھا جو اب بڑھ کر 143 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ملک میں مہنگائی گزشتہ پانچ سال کی بلند ترین سطح کو عبور کر چکی ہے۔محکمہ شماریات ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق مارچ2019 میں مہنگائی کی شرح 9.4فیصد تک پہنچ گئی۔شمارت ڈویژن ہی کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018 سیمارچ 2019 تک مہنگائی کی شرح میں 7 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…